مزیدارمٹن بریانی بنانے کا طریقہ

اجزاء:گوشت:آدھا کلو ، باسمتی چاول: آدھا کلو، لہسن: چار جوئے، دھنیہ پاؤڈر: تین چائے کے چمچے، خشک ناریل: دو چائے کے چمچے، دار چینی : ایک اسٹک، ہری مرچ: تین سے پانچ عدد، لال مرچ: ایک چائے کا چمچا، پیاز: پانچ عدد (بڑے سائز کے)، ادرک: ایک درمیانہ ٹکڑا، لونگ: تین عدد، زیرہ، الائچی: (بھنا ہوا) ایک چائے کا چمچا، دہی: ایک کپ، کڑی پتہ: دو عدد، نمک: حسب ضرورت۔
ترکیب: گوشت کو صاف کرکے درمیانی سائز کی بوٹیاں کاٹ لیں۔ پھر گوشت پر دہی لگا کے چھوڑدیں۔ لونگ، زیرہ، الائچی کو بھون کے پیس لیں۔ ادرک، لہسن، ثابت لال اور ہری مرچ، کھوپرا اور پیاز کو بھی گرائینڈر میں پیس لیں۔ اب دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز کو ہلکا براؤن کرلیں۔ پھر اس میں دہی میں ملایا ہوا گوشت شامل کریں۔ ساتھ ہی باقی مسالے جو گرائینڈ کیے ہوئے ہیں، وہ بھی ڈال دیں اور اسے تب تک پکائیں جب تک گوشت گل نہ جائے۔ گوشت میں پانی ڈالنے کی ضرورت نہیں ہے، کیوں کہ گوشت دہی کے پانی میں ہی پک جائے گا۔ جب تیل اوپر آجائے تو کری پتہ شامل کریں۔اب ایک دیگچی میں چار گلاس پانی میں نمک ڈال کر چاولوں کو ابال لیں۔ جب چاولوں کی ایک کنی رہ جائے تو اسے اتار لیں اور اس کا پانی پھینک دیں۔

اس کے بعد الگ سے دیگچی میں ایک تہہ چاول اور ایک تہہ گوشت کے قورمے کی لگا لیں۔ پھر تھوڑے سے پانی میں زردہ رنگ ڈال کے چاولوں کے اوپر ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر دم پے رکھ دیں۔ مزے دار مٹن بریانی تیار ہے۔ رائتے اور سلاد کے ساتھ مہمانوں کو پیش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں