مونی رائے نے اکشے کمارکے ساتھ کس رشتے میں بندھنے کافیصلہ کرلیا،دونوں کس اداکارکی وجہ سے ساتھ ہیں ؟جان کر مداح بھی حیران ہوجائینگے

مونی رائے نے اکشے کمارکے ساتھ کس رشتے میں بندھنے کافیصلہ کرلیا،دونوں کس اداکارکی وجہ سے ساتھ ہیں ؟جان کر مداح بھی حیران ہوجائینگے ممبئی : بولی وڈ کی آنے والی اسپورٹس فلم ‘گولڈ’ کا شائقین کو بے حد انتظار ہے، جس کے ٹریلر اور گانے نے پہلے ہی دھوم مچادی ہے۔’گولڈ‘ کی کہانی 1936 سے 1948 کے عرصے کے درمیان گھومتی ہے، تاہم فلم کا زیادہ وقت برصغیر کی تقسیم کے بعد آزاد ہندوستان کے ابتدائی 2 سال کے وقت کے گرد گھومتا ہے۔فلم کی کہانی آزاد بھارت کی پہلی ہاکی ٹیم کے گرد گھومتی ہے، جس نے 1948 میں برطانیہ میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں ماضی میں خود پر حکومت کرنے والے ملک کو ہرا کر گولڈ میڈل جیتا تھا۔اس فلم میں اکشے کمار کی ہیروئن یعنی ان کی اہلیہ کا کردار بھارتی ٹی وی اداکارہ مونی راؤ نے ادا کیا ہے، جنہوں نے بگ باس 11 میں بھی شرکت کی تھی۔اطلاعات ہیں کہ مونی راؤ کو اس فلم میں بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان کی وجہ سے کام ملا۔یہ خبریں اس وقت ہی شروع ہوگئی تھیں جب مونی راؤ کو ‘گولڈ’ میں اکشے کمار کی ہیروئن کے طور پر کاسٹ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔مونی راؤ کی یہ پہلی بولی وڈ فلم ہوگی، اس سے قبل وہ متعدد بھارتی ڈراموں اور بنگالی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔سلمان خان کی وجہ سے بولی وڈ فلم میں کام ملنے کی خبروں کی وجہ سے جہاں اداکارہ مونی راؤ پریشان ہیں، وہیں اب انہوں نے اس حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے سچائی بتادی۔ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مونی راؤ نے ‘گولڈ’ کی پروموشن کے سلسلے میں ایک نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ایسی خبروں پر پریشانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں من گھڑت خبروں پر تکلیف پہنچی ہے۔ اداکارہ نے ‘گولڈ’ میں سلمان خان کی وجہ سے موقع ملنے کی خبروں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اداکاری کو 10 سال دیے اور وہ بنگالی زبان کی فلموں کی اہم اداکارہ ہیں،تاہم انہیں اب اگر بولی وڈ فلم میں موقع ملا ہے تو جھوٹی خبریں کیوں پھیلائیجا رہی ہیں؟مونی راؤ نے صاف کہا کہ ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں کہ انہیں سلمان خان کی وجہ سے ہی اکشے کمار کی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا۔‘گولڈ’ ہیروئن نے کہا کہ انہیں نہیں پتہ کہ ایسی جھوٹی خبروں کو پھیلانے میں کس کا ہاتھ ہے،تاہم ایسی خبریں پھیلانے والے صحافیوں کو فلم پروڈیوسر سے بھی پوچھنا چاہیے۔مونی راؤ کے مطابق صحافیوں کو چاہیے کہ وہ ‘گولڈ’کے پروڈیوسر سے پوچھیں کہ انہیں کس کے کہنے پر کام کرنے کا موقع دیا گیا؟یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی اداکارہ کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آئی ہوں کہ انہیں سلمان خان کی وجہ سے فلم میں کام کرنے کا موقع ملا۔اس سے قبل سلمان خان خود بھی متعدد ہیروئنز کو فلم انڈسٹری میں متعارف کرا چکے ہیں۔سلمان خان نے سوناکشی سنہا،زرین خان اوربھومیکا چاولہ سمیت متعدد اداکاراؤں کو فلم انڈسٹری میں متعارف کرایا۔یہ اطلاعات بھی ہیں کہ مونی راؤ ان کی آنے والی فلم ‘دبنگ تھری’ میں بھی نظر آئیں گی۔مونی راؤ کو کچھ بولی وڈ فلموں میں بھی کام کرنے کی پیش کش ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں