اب پرائیویٹ اداروں میں بھی ہفتہ وار 2چھٹیوں کا اعلان

ریاض(این این آئی)سعودی وزیر محنت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی نے اعلان کیا ہے کہ نجی اداروں میں آئندہ ہر ہفتے 2دن کی چھٹی دی جائے گی ۔ڈیوٹی اوقات کار کم کرنے کا ارادہ نہیں،نجی اداروں کے ملازمین کیلئے گریڈ سسٹم متعارف کرایاجائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ نجی اداروں اور کمپنیوں میں کام کا ماحول بہتر بنانےمیں معاون ثابت ہوگا۔
الراجحی نے توجہ دلائی کہ اوقات کار کم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ نہ ہی فی الوقت تنخواہوں کی کم از کم حد مقرر کرنے کا کوئی پروگرام ہے۔ نجی اداروں کے ملازمین کیلئے گریڈ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں