آئل ریفائنری میں دھماکا،متعددافرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات

آئل ریفائنری میں دھماکا،متعددافرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات
بوسنیا(ویب ڈیسک )شمالی بوسنیا ہرزیگووینا کے شہر بروڈ میں واقع ایک آئل ریفائنری میں دھماکہ ہوا ۔ ناظم شہر عالیہ یوویچ نے بتایا کہ یہ دھماکہ گزشتہ شب ساڑھے نو بجے کے قریب ہوا جس کے بعد جائے وقوعہ پر پولیس اور آگ بجھانے والا عملہ پہنچ گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ اس دھماکے کی وجہ سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس دھماکے کی آوازکرویشیائی سرحدی شہر سلاونسکی بروڈ شہر میں بھی سنی گئی حتی بلند ہوتے شعلے بھی دیکھے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں