سعودی وزیرمحنت کا پرائیویٹ اداروں میں ہفتہ وار دوچھٹیوں کا اعلان

ریاض(نیوزڈیسک) سعودی وزیر محنت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی نے اعلان کیا ہے کہ نجی اداروں میں آئندہ ہر ہفتے دودن کی چھٹی دی جائیگی۔ ڈیوٹی اوقات کار کم کرنے کا ارادہ نہیں،نجی اداروںکے ملازمین کیلئے گریڈ سسٹم متعارف کرایاجائیگا، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ نجی اداروں اور کمپنیوں میں کام کا ماحول بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ الراجحی نے توجہ دلائی کہ اوقات کار کم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ نہ ہی فی الوقت تنخواہوں کی کم از کم حد مقرر کرنے کا کوئی پروگرام ہے۔ نجی اداروںکے ملازمین کیلئے گریڈ سسٹم متعارف کرایا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں