گیارویں خلفیہ کا دعویٰ کرنے والا شخص توہین مذہب کے الزام میں گرفتار

گیارویں خلفیہ کا دعویٰ کرنے والا شخص توہین مذہب کے الزام میں گرفتار
خانیوال پولیس نے توہین مذہب کے الزامات کے تحت جعلی پیر کو گرفتار کرلیا۔
خیال رہے کہ حراست میں لیے جانے والے شخص نے ایک نجی پروگرام میں ‘اسلام کے 11ویں خلیفہ’ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔
خانیوال کے ٹھٹھہ صادق آباد تھانے میں مذکورہ شخص کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 295 اے اور مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس (ایم پی او) کی دفعہ 16 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
ایف آئی آر میں دی گئی تفصیلات کے مطابق پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ملزم کے خلاف تحقیقات پر مبنی آپریشن کیا، جس میں خلافت کا متنازع دعویٰ کیا گیا تھا۔
مقدمے کے مطابق ملزم نے ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ یہ خبر پہلے ہی سامنے آچکی ہے اور ساتھ ہی ملک کے وزیراعظم اور آرمی چیف کو بعیت کرنے کے لیے بھی کہا تھا۔
یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مذکورہ شخص نے یہ دعویٰ کیوں کیا یا وہ کسی قسم کے دماغی عارضے میں تو مبتلا نہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے ملتان کی مرکزی جیل منتقل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں