بڑے خلیجی ملک میں نسوار کی خرید و فروخت اور استعمال پر پابندی عائد

ریاض ۔ (نیوزڈیسک) سعودی حکومت نے انواع و اقسام کے تمباکو ، پان اور گٹکے کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی۔ عرب خبررساں اداریکے مطابق سعودی عرب میں جاری کردہ شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ ایسا کوئی بھی تمباکو جو سونگھنے اور چبانے میں استعمال کیا جاتا ہے اس کی خرید و فروخت فوری روک دی جائے کیونکہ سعودی معاشرے میں انہیں “السویکہ اور الشمہ”کہا جاتا ہے۔
السویکہ اور الشمہ تمباکو کی وہ قسمیں ہیں جو حقے یا سگریٹ میں استعمال نہیں کی جاتیں انہیں عام طور پر چبا کر استعمال کیا جاتا ہے۔ ا س قسم کا تمباکو مختلف ناموں کے ساتھ خریدا اور بیچا جا رہا ہے۔ تمباکو کی ان اقسام کو گٹکہ، حقہ البردقان، القرحہ، السفہ اور السعوط کے ناموں سے فروخت کیا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں