ہولناک حادثے میں باراتیوں سے بھری لیموزین گاڑی بے قابو ہو کر دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی

نیویارک (ویب ڈیسک )نیویارک میں امریکا کی بیس سالہ تاریخ کے ہولناک حادثے میں باراتیوں سے بھری لیموزین گاڑی بے قابو ہو کر دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ڈرائیور سمیت بیس افراد لقمہ اجل بن گئے۔خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیویارک میں ٹریفک کے دوران بیس افراد ہلاک ہوگئے۔
حادثہ نیویارک شہر کے جنوبی علاقے میں پیش آیا، جب تیز رفتار لیموززین کار بے قابو ہو کرایک دوسری کار سے ٹکرانے کے بعد پارکنگ میں میں موجود افراد پر چڑھ دوڑی۔لیموزین کار میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جانے والے افراد سوار تھے۔
حادثے کے نتیجے میں بیس افراد ہلاک، جب کہ درجنوں زخمی ہوئے، جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں