ملکی معیشت کو زبردست دھچکا،سرمایہ کاروں کے 110ارب ڈوب گئے

ملکی معیشت کو زبردست دھچکا،سرمایہ کاروں کے 110ارب ڈوب گئے
ڈالر 80 پیسے مہنگا ہو گیا، اسٹاک مارکیٹ میں مندی
کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 80 پیسے کا اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز میں اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی۔

100 انڈیکس میں 800 پوائنٹس تک کی کمی ہو گئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 100 انڈیکس 43 ہزار 411 کی سطح تک پہنچ گیا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی سے سرمایہ کاروں کے 110 ارب روپے ڈوب گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں