گیس کےبعد سی این جی کی قیمت بھی 100 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی

گیس کےبعد سی این جی کی قیمت بھی 100 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی
کراچی: حکومتِ پاکستان کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمت 100 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت سنبھالنے کے بعد گیس کے نرخ میں 40 فیصد اضافہ کیا جس کے بعد اس کے نرخ 7 سو روپے ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھ کر 980 روپے ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی تھی۔
اس وقت کراچی میں سی این جی اسٹیشن مالکان صارفین سے ایک سو 4 روپے فی کلو تک جبکہ سندھ کے دیگر علاقوں میں ایک سو ایک روپے فی کلو تک قیمت وصول کر رہے ہیں۔
مختلف ایسوسی ایشنز کے عہدیداران نے بتایا کہ انہوں نے دو روز قبل فیصلہ کیا تھا کہ وہ اس معاملے میں عدالت میں جائیں گے یا مظاہرے کریں گے یا پھر سی این جی اسٹیشنز بند کردیں گے، تاہم 6 اکتوبر کو یہ فیصلہ کیا گیا کہ صارف کے لیے قیمت میں اضافہ کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں