سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی اعلی حکام سے پاکستانیوں کی باعزت وطن واپسی کے لئے اقدامات کی اپیل

خضدار(نیوزڈیسک) سعودی عرب میں روزگار کے سلسلے میں طویل عرصے سے مقیم پاکستانیوں محمد جان بلوچ و دیگرنے ، وزارت خارجہ اور اراکین قومی اسمبلی و سینٹ سے اپیل کی ہے کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی باعزت واپسی کے لیئے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں ہر پاکستانی فرد پر ماہانہ بنیاد پر پانچ سو ریال ٹیکس عائد
کردیا گیا ہے جس کے بعد سے پاکستانی شدید پریشانی اور مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ٹیکس عائد کرنے کے بعد اب پاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں تو ان سے چالیس سے پچاس ہزار ریال ٹیکس ادا کرنے کا کہا جارہا ہے۔عدم ادائیگی کی صورت میں پاکستانیوں کی وطن واپسی پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔انہوں نے حکومت پاکستان کے متعلقہ اعلی حکام اور اراکین قومی اسمبلی و سینٹ سے بھی اپیل کی ہے کہ پاکستانیوں کے معاملے پر ایوا ن میں آواز اٹھائیںاور مشکل وقت میںپاکستانیوں کو تنہانہ چھوڑیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں