پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ،دبئی ٹیسٹ

پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ،دبئی ٹیسٹ
اسلام آباد:پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔
پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے ساز گار ہے، اس لیے یہاں ابتدا میں سنبھل کر کھیلنا ہوگا۔
قومی ٹیم میں بلال آصف اپنا پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سرفرازاحمد (کپتان)، امام الحق، محمدحفیظ، اظہرعلی، حارث سہیل، اسدشفیق، بابراعظم، یاسرشاہ، محمدعباس اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں