لیگی قیادت نے رانا مشہود سے اسٹیبلشمنٹ سے متعلق بیان کیوں دلوایا؟

اسلام آباد : معروف صحافی عاصمہ شیرازی کا کہنا ہے کہ رانا مشہود کا بیان کسی نہ کسی اسکرپٹ کا حصہ ضرور ہے۔ ن لیگ کی قیادت اپنے پتے سوچ سمجھ کر کھیل رہی ہے اسکے کئی مقاصد ہو سکتے ہیں۔۔ن لیگ کا مقصد اسٹیبلشمنٹ کے کردار پر بات کر کے اسٹیبلشمنٹ کو دوبارہ سیاست میں لانا اور اس پر نئی بحث کا آغاز کرنا ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ ضمنی انتخابات قریب ہیں اور اس لیے ن لیگ نے پنجاب کے لوگوں کی ذہنیت کو سمجھتے ہوئے بھی یہ بیان دیا،کیونکہ پنجاب اور وفاق میں نمبر گیم بہت قریب قریب ہے۔اور ویاں صورتحال تبدیل بھی ہو سکتی ہے۔اور تیسرا اہم پہلو یہ ہے کہ مسلم لیگ ن بہت سوچ سمجھ کر اپنے تیر پھینک رہی ہے اور اس تیر کو نشانہ پر مارنے کی کوشش کر رہی ہے کیونکہ اب تحریک انصاف کے اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے شکوک و شہبات پیدا ہوں گے۔واضح رہے گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر رانا مشہود نے مسلم لیگ ن اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین معاملات طے پانے کا بیان دیا تھا جس نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی اور اس پر کئی تبصرے بھی کئے گئے۔ تاہم بعد ازاں مسلم لیگ ن نے رانا مشہود کے اس بیان سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ رانا مشہود کی جانب سے دیے گئے بیان سے ن لیگ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔انا مشہودکا بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔ رانامشہود کے بیان کا مسلم لیگ ن اور قیادت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا مشہود کا بیان قابل حیرت اورباعث تعجب ہے۔ رانا مشہود سے ان کے بیان پر جواب طلب کیا جا رہا ہے۔ جس کے بعد نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے رانا مشہود نے اپنے بیان پر یوٹرن لے لیا اور کہا کہ میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں