پیپلز پارٹی کاتحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان

اٹک: اٹک میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 اور پی پی پنجاب 3 پر پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔۔پیپلز پارٹی کے سابق وزیر مملکت برائے دفاعی پیداوار سردار سلیم حیدر،، پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز حاجی اختر اور دیگر نے فتح جنگ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا۔ پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کی جانب سے زلفی بخاری کے والد واجد بخاری اور ممبر صوبائی اسمبلی یاور بخاری نے شرکت کی۔ س کاوش میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء زلفی بخاری نے اہم کردار ادا کیا۔۔پیپلز پارٹی کے سردار سلیم حیدر نے کہا کہ میں اپنے ووٹرز، کارکنوں اور خاندان سمیت پی ٹی آئی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں، ہم علاقے کی پسماندگی کو دور کرنے کی خواہش میں پی ٹی آئی کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ واجد علی بخاری نے کہا کہ آئندہ ضلع میں بلدیاتی الیکشن بھی مل کر لڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں