بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی

کراچی: بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں3 ڈالرکی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 300روپے سستا ہوگیا۔ آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1201ڈالر سے گھٹ کر1198ڈالر فی اونس ہوگئی جس کے زیر اثر حیدرآباد، سکھر، ملتان،، فیصل آباد،، لاہور،، اسلام آباد،، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں257روپے کی کمی ہوئی اورفی تولہ سونے کی قیمت59300روپے سے بڑھ کر59ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت50840روپے سے گھٹ کر50583روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 820روپے مستحکم رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں