نوازشریف کے لیئے پہلابڑا جھٹکا شہبازشریف نے بھی تحریک انصاف کی حمایت شروع کر دی

نوازشریف کے لیئے پہلابڑا جھٹکا شہبازشریف نے بھی تحریک انصاف کی حمایت شروع کر دی
اسلام آباد: شہبازشریف نے اسد عمر کی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہوئے حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا وفاقی حکومت کو زیادہ سے زیادہ ٹیکسوں کی وصولی کے معاملے میں حمایت دینے کا اعلان، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں ٹیکسوں کی وصولی 3.9 کھرب روپے تک پہنچ گئی تھی، اب اسد عمر کا کہنا ہے کہ ٹیکسوں کی وصول 8 کھرب روپے تک لے کر جائیں گے، ہماسے خوش آیند قرار دیتےہوئے پوری حمایت کریں گے۔
انہوں نے آج قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے دہشتگردی اور بجلی کے لوڈشیڈنگ کے چیلنجز کوختم کیا اور ان تمام منصوبوں کومکمل کروایا جن سے معاشی ترقی جڑی ہوتی ہے۔ زراعت کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت نے اربوں روپے سبسڈی پربجلی مہیا کی گئی اور تاریخ میں پہلی مرتبہ کسانوں کوبلاسود قرضے دیے گئے اور سبسڈی پرزرعی ادویات فراہم کی گئیں۔تعلیم وصحت، امن وامان اور فرانزک لیب یا سیف سٹی دیگر منصوبوں پرہمیں فخر ہے کہ ہم نے نوازشریف کی لیڈرشپ میں ملک وقوم کی خدمت کی ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں