اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو میدان سے روتے ہوئے باہر چلے گئے

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو میدان سے روتے ہوئے باہر چلے گئے
معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ریفری کی جانب سے ریڈ کارڈ دکھائے جانے پر دلبرداشتہ ہوکر روپڑے جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ریڈ کارڈ کیوں دکھایا، کھیل سے باہر کیوں نکالا، مشہور فٹ بالر رونالڈو ریفری کے فیصلے کے خلاف روپڑے۔ چیمپینز لیگ کے میچ میں رونالڈو کی ٹیم یوونٹس کا مقابلہ ویلنشیا سے تھا۔اس دوران مخالف کھلاڑی سے جھگڑے پر انہیں ریڈ کارڈ دکھایا گیا جس پر رنالڈو نے شدید احتجاج کیا اور ریفری کے فیصلے پر دلبرداشتہ ہوکر ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے،کرسٹیانو رونالڈو روتے ہوئے میدان سے باہر گئے تاہم اچھی بات یہ ہے کہ ان کی ٹیم نے یہ میچ 0-2 سے اپنے نام کرلیا۔
رونالڈو کے ساتھ صحیح کیا گیا یا غلط اس حوالے سے سوشل میڈیا پر رونالڈو کے مداحوں اور ان کے مخالفین میں بحث چھڑ گئی ہے۔پرتگال کے اسٹار فٹبالر لائنل میسی کے مداحوں کا کہنا ہے کہ رونالڈو کے ساتھ ٹھیک کیا گیا تاہم رونالڈو کے فینز اس واقعے پر افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔خیال رہے کہ رونالڈو اس سے قبل ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرتے تھے تاہم اب وہ یوونٹس کلب کا حصہ ہیں اور اس کلب کی جانب سے پہلی بار چیمپئنز لیگ کھیل رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں