طلباء کیلئے وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیمیں جاری رہیں گی یا نہیں؟ نئی حکومت نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے سابق وزیراعظم کی طلباء کیلئے لیپ ٹاپ سمیت تمام سکیمیں ختم کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے سابق وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سکیم سمیت تمام سکیمیں ختم کرنے کافیصلہ کر لیا ہے البتہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم نہیں کر رہے اور اسپروگرام سے مستفید ہونے والے غریب عوام کو ماہانہ رقم ملتی رہے گی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں طالب علموں کیلئے وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم اور نوجوانوں کیلئے قرضے کی سکیم کا اجراءکیا گیا تھا۔ زیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت کالجز اور یونیورسٹی کے طالب علموں کو لیپ ٹاپ دئیے جاتے تھے جبکہ قرضہ سکیم کے تحت نوجوانوں کو آسان شرائط پر کاروبار کیلئے قرض فراہم کیا جاتا تھا تاہم اب یہ تمام سکیمیں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں