پاک بھارت میچ کے دوران سکرینیں لگا کر ہلہ گلہ کرنے پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ پنجاب نے پاک بھارت میچ کے دوران سکرینیں لگا کر ہلہ گلہ کرنے پر پابندی لگادی

لاہور :- محکمہ داخلہ پنجاب نے 8محرم الحرام کو ایشیا ء کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران بڑی سکرینیں لگا کر ہلہ گلہ کرنے پر پابندی عائد کردی ۔ محکمہ داخلہ کے مطابق محرم الحرام کے احترا میں 8محرم الحرام کو پاک بھارت میچ کے دوران ہلہ گلہ کرنے ،شہر میں بڑی سکرینیں لگانے اور میچ جیتنے کے بعد جشن منانے پر پابندی ہوگی ۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے ہوٹلز اور پارکس انتظامی کو ہدایات جاری کردیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں