دکان میں کام کرنے والے بزرگ مسیح کا ہرماہ 300 روپے ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان

دکان میں کام کرنے والے بزرگ مسیح کا ہرماہ 300 روپے ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے احکامات جاری کیے تو پاکستان بھر کے لوگوں نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے بنائے گئے فنڈ میں عطیات جمع کروانے کا سلسلہ شروع کر دیا جس میں 10 لاکھ روپے کا سب سے پہلا حصہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے خود ڈالا تھا جو انہوں نے اپنی جیب سے دئے۔ جس کے بعد سے اب تک سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لئے قائم فنڈ میں رقوم جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ڈیموں کے لیے فنڈ دینے میں بزرگ اور بچے سبھی آگے آگے ہیں۔اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی جس میں ایک دکان میں کام کرنے والے بزرگ مسیح کا کہنا ہے کہ وہ ہر ماہ اپنی تنخواہ میں سےتین سو روپے ڈیموں کے لیے عطیہ کریں گے۔ بزرگ کا مزید کہنا ہے کہ ان کی ماہانہ تنخواہ 9ہزار روپے ہے۔انہوں نے ملک سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے یہ موقع بار بار نہیں آئے گا۔۔ڈیم ہماری آنے والی نسلوں کے لئے بہت فائدے مند ثابت ہوگا۔جن لوگوں کو اللہ نے عطا کر رکھا ہے انہیں زیادہ سے زیادہ ڈیموں کے لیے فنڈ دینا چاہئیے۔اور جب تک ڈیم تعمیر نہیں ہوتا میں بھی ہر ماہ 300 روپے فنڈ دیا کرو گا۔ واضح رہے ملک میں پانی کی قلت کے خدشے کے پیش نظر ڈیم فنڈ قائم کیا گیا۔ جس میں روزانہ کی بنیاد پر عطیات جمع ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کیلئے قائم کردہ وزیراعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان ڈیم فنڈ میں یومیہ اوسطاً 100 ملین روپے سے زائد کے عطیات موصول ہو رہے ہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے جولائی 2018ء میں ڈیمز کی تعمیر کیلئے فنڈ قائم کیا تھا جس کے بعد 6 جولائی تا 31 جولائی 2018ء کے دوران اس مد میں 506.4 ملین روپے کے عطیات موصول ہوئے۔

ویڈیو :

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں