حکو مت نے اہم ترین وفا قی وزارت ختم کر کے نئی وزارت کا اعلان کر دیا

حکو مت نے اہم ترین وفا قی وزارت ختم کر کے نئی وزارت کا اعلان کر دیا

اسلام آباد:- وفاقی حکومت نے وزارت کیڈ کوختم کردیا، سی ڈی اے اب وزارت داخلہ کے ماتحت کام کریگی، جبکہ پی ٹی وی کی نئی وزارت متعارف کروادی، وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کا بورڈ آف گورنرزتشکیل دے دیا ہے، بورڈ کے چیئرمین کووزیرکی حیثیت حاصل ہوگی،ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت بورڈ کے 8 ارکان ہوں گے۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں بیگم کلثوم نوازکیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی کمی سے یوریا کھاد کی پیداوار رک گئی ہے۔کھاد کی کمی کوپورا کرنے کیلئے ایک لاکھ ٹن یوریا کھاد ہمیں درآمد کرنی پڑے گی۔15ستمبر تک اپنے پلانٹس کوپوری گیس فراہم کی جائے گی تاکہ کمی پوری کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اورنج لائن بس لاہور کی 30ارب روپے میں مکمل ہوئی۔۔کرایہ حکومت 91 کروڑ روپیہ ملتا ہے۔جبکہ خرچ 4.2ارب روپے ہے۔جو کہ حکومت سبسڈی دی جاتی ہے۔راولپنڈی اسلام آباد 45 ارب روپے میں مکمل ہوئی۔کل کرایہ 66 کروڑ اور سالانہ 2ارب روپے سبسڈی دی جاتی ہے تاکہ یہ چلتی رہی۔میٹروملتان کا کل کرایہ 5کروڑ روپے اور سبسڈی 2.1 بلین روپے ہے۔اس وقت حکومت پنجاب 8 ارب روپیہ سالانہ ان تینوں میٹروپرخرچ کرنا پڑتا ہے۔ایسے ملک میں جہاں پینے کا پانی نہیں ہے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں