جدہ کے نئے ائیرپورٹ ٹرمینل ون سے 6 شہروں کے لئے پروازوں کا آغاز

جدہ(نیوزڈیسک) سعودی عربین ائیرلائنز (السعودیہ ) نے جدہ کے نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ ٹرمینل ون سے 6 شہروں کے لئے پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق جدہ کے نئے ائیرپورٹ سے 11ستمبر 2018ء کو باحہ ، القیصومہ، الدوادمی، تبوک اور ینبع کے لئے پر وازوں کا باقائدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ السعودیہ ائیر لائن نے تمام مسافروں سے کہا ہے کہ وہ پروازوں کی مزید تفصیلات جاننے کے لئے نظام الاوقات ائیر پورٹ کی ہیلپ لائین سے حاصل کر لیں۔ السعودیہ نے مزید کہا ہے کہ داخلی یا بین الاقوامی عمرہ زائرین کو طیاروں تک پہنچانے کے لئے خصوصی بسوں کا بندوبست کر دیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں