امریکہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت پر پابندی عائد کرنے کی دھمکیاں

واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے ۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کے مطابق، اگر اس عدالت کے کسی جج یا ٹریبیونل نے جنگی جرائم کے مقدمے میں کسی امریکی فوجی یا خفیہ اداروں کے کسی رکن کے خلاف کارروائی کی تو اُسے پابندیوں کا سامنا کرنے پڑ سکتا ہے۔
بولٹن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس عدالت کو دیا جانے والا فنڈ روکا جا سکتا ہے، ججوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے اور امریکی فوجداری نظام کے تحت اُن پر مقدمے بھی چلائے جا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں