امریکہ کی ڈاکٹر عارف علوی کو صدر پاکستان کے عہدہ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد

امریکہ نے ڈاکٹر عارف علوی کو صدر پاکستان کے عہدےکا حلف اٹھانے پر مبارکباددی ہے، امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور اسکی عوام پاکستان کے منتخب ہونے والے نئے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو مبارکباد دیتی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی ، علاقائی امن و سلامتی اور خطے کی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کو تیارہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں