عاطف اسلم نے ڈیمز فنڈز میں کتنے لاکھ عطیہ جمع کروایا ؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثارسے معروف گلوکار عاطف اسلم نے ملاقات کی، جس میں عاطف اسلم نے ڈیمز فنڈ کیلئے 25لاکھ روپے جمع کروائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف گلوکار عاطف اسلم نے دیامیر بھاشا ڈیم کیلئے ڈیمز فنڈز میں 25لاکھ روپے عطیہ جمع کروا دیا ہے۔ انہوں نے آج چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثارسے معروف گلوکار عاطف اسلم نے ملاقات کی، جس میں عاطف اسلم نے ڈیمز فنڈ کیلئے 25لاکھ روپے کی رقم جمع کروائی۔
واضح رہے چیف جسٹس سپریم کورٹ نے دیامیر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ قائم کررکھا ہے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ڈیموں کی تعمیر کیلئے انتخابات 2018ء سے قبل ایک فنڈ قائم کیا تھا۔۔انتخابات کے بعد تحریک انصاف کی حکومت بننے پروزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں چیف جسٹس ڈیمز فنڈ اور وزیراعظم فنڈ کواکٹھا کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے اس موقع پراوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی کہ ڈیمز فنڈ میں پیسے جمع کروائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک چیف جسٹس فنڈ میں ایک ارب اسی کروڑ روپے کی خطیر رقم جمع ہوچکی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق اب تک ڈیمز فنڈ میں ایک ارب 98کروڑ 76لاکھ 48ہزارسے زائد رقم جمع ہوچکی ہے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں قوم سے اپیل کی تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد قوم سے اپنے دوسرے خطاب میں کہا کہ وعدہ کیا تھا تمام معاملات قوم کے سامنے لاؤں گا۔پچھلے دو ہفتے سے تمام شعبوں سے متعلق بریفنگ لے رہا ہوں۔ گیس، بجلی اور خارجہ پالیسی پربھی بریفنگ لے رہا ہوں۔ آج پاکستان کا قرضہ6 ہزار ارب سے بڑھ کر30 ہزار ارب تک پہنچ چکا ہے۔ 10سال پہلے پاکستان کا قرض 6 ہزار ارب تھا۔ گردشی قرضوں کا بھی بڑا مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے۔ پہلے ہرپاکستانی کے پاس پانچ ہزار چھ سو کیوبک میٹرپانی تھا لیکن آج ہر پاکستانی کے پاس فی کس ایک ہزار کیوبک میٹرپانی رہ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس صرف 30 دن کے لیے پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ ملک کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ جس کیلئے ڈیمز بنانا بہت ضروری ہے۔ اگر آج ڈیمز نہ بنائے تو7سالوں یعنی 2025ء تک پاکستان میں خشک سالی شروع ہوجائے گی۔ ڈیم نہ بنائے تو اناج اگانے کیلئے بھی پانی نہیں ہوگا۔ جس سے قحط پڑ سکتا ہے۔جبکہ ڈیمز بنانے کیلئے ہمارے زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہے۔پاکستان کو اس وقت ڈالرز چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ چیف جسٹس کوڈیمز بنانے پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ میں نے چیف جسٹس سے بات کی ہے ان کے فنڈز کے ساتھ وزیراعظم فنڈ بھی اکٹھا کررہے ہیں۔۔چیف جسٹس ڈیم فنڈ میں انہوں نے اب تک 180 کروڑ روپے اکٹھے کیے ہیں۔ پوری دنیا میں جہاں بھی پاکستانی ہیں وہ ڈیمز بنانے کیلئے پیسا دیں۔ بیرون ملک پاکستانی جنہوں نے میری شوکت خانم بنانے اور نمل یونیورسٹی بنانے میں مدد کی۔شوکت خانم اسپتال میں غریبوں کے 70 فیصد مفت علاج کے باعث ہر سال خسارہ ہوتا ہے اور آدھا خسارہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہی پورا کرتے ہیں۔ ان سب سے درخواست کرتا ہوں کہ پیسے بھیجیں۔ وہ صرف ایک ہزار ڈالر بھیجیں توہمارے پاس ڈیمز بنانے اور قرضوں کیلئے بھی پیسے نہیں لینے پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈیمز بنانے میں دیر اس لیے لگتی ہے کہ پیسا نہیں ہے۔نیلم جہلم پراجیکٹ میں بھی صرف پیسے نہ ہونے کے باعث دیر ہوئی۔ فنڈکی عدم دستیابی کےباعث نیلم جہلم پراجیکٹ80 ارب سےبڑھ کر500ارب روپےتک پہنچ گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں آج سب سے اپیل کررہا ہوں۔ اوورسیز پاکستانیز کسی بھی ملک میں ہیں وہ جتنا پیسہ بھیج سکیں پاکستان بھیجیں۔ بیرون ملک تقریباً 80 سے 90 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں۔ یورپ،، امریکا اور انگلینڈ میں جوپاکستانی ہیں وہ کم ازکم ایک ہزار ڈالر یا اس سے زیادہ پیسے بھیجیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں