افغان پناہ گزین بچوں سے متعلق ماہرہ کی پوسٹ

اداکارہ و فیشن آئیکون ماہرہ خان اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کے ساتھ منسلک ہیں، جنہوں نے حال ہی میں کراچی میں افغان پناہ گزین کیمپ کا دورہ کیا اور اس موقع کی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی۔ ماہرہ نے دو بچوں کی کہانی بھی شیئر کی، جن سے وہ پناہ گزین کیمپ میں ملی تھیں۔
اداکارہ نے لکھا، ‘یہ دونوں بچے پورا وقت میرے ساتھ رہے، انہوں نے میری کوئی فلم نہیں دیکھی لیکن وہ اس بات پر اصرار کرتے رہے کہ وہ کسی راجا کو جانتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ‘راجا ہیرو ہے!’ ہم سوچتے رہے کہ آخر یہ بچے کس کے بارے میں بات کر رہے ہیں، آخرکار انہوں نے ورون دھون کی ایک فلم کا گانا گایا۔’ ماہرہ کے مطابق، ‘ان بچوں نے بتایا کہ وہ ان (ورون دھون) کی طرح بننا چاہتے ہیں، جس پر میں نے ان سے کہا کہ انشاء اللہ ایک دن وہ ضرور بنیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں