آرٹسٹ پانڈا

لاہور: (نیوزڈیسک) پانڈا کا شمار دنیا کے خوبصورت ترین جانوروں میں کیا جاتا ہے، آسٹریا کے چڑیا گھر میں موجود پانڈا کی پینٹنگ کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جنہیں اب تک لاکھوں لوگ لائیک اور شیئر کرچکے ہیں۔ غیرملکی رپورٹ کے مطابق جائنٹ پانڈا اور اس کے بچوں کے مسکن شوئن برن چڑیا گھر کا شمار دنیا کے خوبصورت ترین چڑیا گھروں میں ہوتا ہے۔
آسٹریا کے چڑیا گھر شوئن برن میں موجود پانڈا ’’یانگ ینگ ‘‘کی پینٹنگ کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جنہیں اب تک لاکھوں لوگ لائیک اور شیئر کر چکے ہیں، رپورٹ کے مطابق پانڈا کی پینٹنگز فروخت کی جائینگی۔ انتظامیہ کے مطابق ان پینٹنگز کو 490 یورو میں فروخت کیا جائیگا جبکہ اس رقم کو ویانا کے چڑیا گھر کے پانڈا کی آن لائن بک میں استعمال کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں