ممنوعہ انٹرنیٹ مارکیٹنگ کورس کرانے پر چارافراد گرفتار

ریاض(نیوزڈیسک) سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری کی تفتیشی ٹیم نے غیر قانونی طور پر انٹرنیٹ مارکیٹنگ کا شارٹ کورس کرانے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ کورس کرنے والی 20 لڑکیوں نے تقریبا 2 لاکھ ریال فیس کی مد میں دیئے تھے ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت تجارت نے ایکبیان میںبتایاکہ ریاض میں کیونیٹ کمپنی کے زیراہتمام انٹرنیٹ پر مارکیٹنگ کورس کرائے جارہے تھے ۔مملکت میں مذکورہ کمپنی کی سرگرمیوں پر وزارت تجارت نے پابندی عائد کر رکھی ہے ۔وزارت تجارت نے کہا کہ گرفتار افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔ بیان میں مزید کہا کہ اس قسم کے پروگرامز کا انعقاد کرنا بھی مملکت میں ممنوع ہیں جن کے ذریعے فراڈ کی راہ ہموار ہوتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں