18 قیراط سونے سے بنی لگژری گاڑی پاکستان پہنچ گئی

18 قیراط سونے سے بنی لگژری گاڑی پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد : 18 قیراط سونے سے بنی گاڑی پاکستان پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 18 قیراط سونے سے بنی یہ لگژری گاڑی لیمبورگینی اسلام آباد پہنچ گئی۔ تین روز قبل اس گاڑی کو برطانیہ سے دبئی درآمد کیا گیا تھا جس کے بعد اب یہ گاڑی اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ یہ گاڑی 18 قیراط سونے سے بنائی گئی ہے جس کی قیمت 18 کروڑ روپے ہے۔
اسلام آباد پہنچنے والی اس بیش قیمت گاڑی کے مالک کا تعلق بھی اسلام آباد سے ہی ہے۔ اس گاڑی کے مالک نے اس لگژری کی درآمد کے لیے حکومت پاکستان کو 10کروڑ روپے سے زائد ڈیوٹی اور ٹیکسز ادا کیے۔ کسٹمز حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ چمچماتی نئی لگژری گاڑی لیمبورگینی کو پاکستان لانے کے لیے کسٹم ڈیوٹی، ریگولیٹری ڈیوٹی اور 2 فیصد دیگر ٹیکس کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی اس چمچماتی لگژری گاڑی کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ یہ گاڑی اسلام آباد کی سڑکوں پر نکلتے ہی عوام کی توجہ کا مرکز بن گئی اور ہر کوئی اسلام آباد کی سڑکوں پر بھاگتی اس بیش قیمتی سونے سے بنی گاڑی کو دیکھتا ہی رہ گیا۔ اس گاڑی کے مالک کے حوالے سے تاحال معلومات حاصل نہیں ہو سکیں ۔ اس گاڑی کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں