مسلم لیگ (ن)کے چار ارکان اسمبلی کا حلف لینے کی درخواست مسترد کردی گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوت محمد مزاری نے صدارتی الیکشن سے قبل چار ارکان پنجاب اسمبلی کی حلف لینے کی استدعا مسترد کردی۔ جمعرات کو چار ارکان پنجاب اسمبلی نے صدارتی الیکشن سے قبل حلف لینے کی استدعا کردی۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے استدعا مسترد کردی۔ چوہدری نثآر سمیت چار ارکان اسمبلی نے استدعا کی تھی چار ارکان میں سے تین کا تعلق (ن) لیگ سے ہے ۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے ارکان اپنی رکنیت کا حلف اٹھا چکے ہیں سپیکراور ڈپٹی سپیکر کا چنائو ہوچکا ہے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد صوبائی کابینہ میں حلف اٹھا چکی ہے کچھ ارکان ایسے تھے جنہوں نے تاحال اپنی رکنیت کا حلف نہیں لیا تھا اب انہوں نے سپیکر سے درخواست کی تھی کہ ان سے حلف لے لیا جائے۔ ڈپٹی سپیکر نے ان چاروں اراکین اسمبلی استدعا مسترد کردی۔ سپیکر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اب ان چاروں کا حلف صدارتی انتخابات کے بعد لیا جائے گا جس کے باعث یہ چاروں اراکین اپنا ووٹ صدارتی انتخاب میں کاسٹ نہیں کرپائیں گے۔ صدارتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ووٹ اس طرح کم ہوجائیں گے اور اسے تین ووٹوں کے خسارے کا سامنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں