پاکستان فلم انڈسٹری کی ترقی اوربقاء کیلئےٹیکسز کو ختم کیا جائے

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شان نے نئی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی ترقی اوربقاء کیلئے انڈسٹری پر تمام طرح کے ٹیکسز کو ختم کیا جائے ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے ضروری ہے کہ حکومت کی زیر نگرانی سنیئر فنکاروں اور ہدایت کاروں پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے جو اس کی بہتری کیلئے سفارشات مرتب کر کے حکومت کو ارسال کرے اور اس کی بہتری کیلئے کوئی لائحہ عمل بنایا جاسکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں