اداکارہ کترینہ کیف نے بھی نوا زشریف والا شوق پال لیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف بھی سابق پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کی طرح کھانے کی شوقین نکلیں اور انکے پسندید ہ کھانوں میں’ پائے ‘بھی شامل ہیں۔ نوازشریف بھی دل کا آپریشن کروانے سے قبل پائے شو ق سے کھاتے تھے لیکن خرابی صحت کی وجہ سے اب پرہیز کرتے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ کھانے سےمجھے زیادہ کام کرنے کے لئے طاقت ملتی ہے اور مجھے اچھا کھانا کھانے سے بہتر کسی اور چیز میں کوئی خوشی نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ انہیں اسٹریٹ فوڈ بہت پسند ہے اور ایسی جگہیں جہاں میرے پسندیدہ کھانے کڑک پاو (kadak pav) اور پایا کھانے کو مل جائے تو انہیں خوشی ہوتی ہے جبکہ انہیں سی فوڈ بھی بے حد پسند ہے اور دہلی میں وہ ہر قسم کے کھانے کھانا چاہتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں