پاکستان میں پہلی مفت گھروں کی فراہمی کی سکیم کا آغاز ہو گیا، کون کون یہ گھر حاصل کر نے کا اہل ہو گا؟

کراچی (نیوزڈیسک) ماہر تعمیرات اور کمانڈر بلڈرز ایس ایم سی کے چیف ایگزیکٹو کمانڈرریٹائرڈ محمدذاکر نے کہا ہے کہ ہم بے گھر افراد کے لئے انتہائی سستے اور معیاری گھر فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مفت گھر اسکیم کے تحت بیوائوں،یتیم بچوں اور معزور افراد کو گھر دیئے جائیں گے کمانڈر (ر) محمدذاکر نے کہا کہ کمانڈر سٹی کے تحت ہم بہت جلد ایسی اسکیمیں متعارف کروارہے ہیں جو ہر شخص کو اس کے ذاتی گھر کا مالک بناد ے گی انہوں نے کہا کہ ہم دس لاکھ رہائشی یونٹ تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس سے پاکستان میں ایسے افراد جو اپنے ذاتی گھر سے محروم ہیں اور انہیں اپنی ذاتی چھت میسر نہیں انہیں کمانڈر سٹی میں فلیٹ اور بنگلوز فراہم کیے جائیں گے .
کمانڈر (ر) محمدذاکر نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی فضاء پہلے سے بہت بہتر ہے جس کی وجہ سے نئی حکومت کے آنے کے بعد غیر ملکی سرمایہ کار بھی پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر نے آرہے ہیں جس سے نہ صرف معیشت بہتر ہوگی بلکہ بے روزگاری کے خاتمہ میں بھی بڑی حد تک کمی واقع ہوگی انہوں نے کہا کہ امن کے قیام میں ہماری بہادر افواج اور رینجرز نے جانوں کی بڑی قربانیاں دی ہیں جس کی بدولت پورے ملک میں اور خصوصاًً کراچی میں امن کا قیام ممکن ہوا ہے.
کمانڈر (ر) محمدذاکر نے کہا کہ تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں جس میں مقامی سطح پر بھی اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ کمانڈر سٹی میں ایک ہزاررہائشی یونٹ کا قبضہ جنوری تک دینے کا ارادہ رکھتے ہیں کمانڈر (ر) محمدذاکر نے کہا کہ کمانڈر سٹی ایک سیف سٹی ہے جس میں اپنا سکیورٹی نظام ہے یہاں رہائش اختیار کرنے والوں کو ہسپتال،اسکولز،یو نیورسٹیز ، اسٹیڈیم، ہوٹلز اور سفر کی سہولیات پچاس فیصد رعایت میں فراہم کی جائیں گی اس کے علاوہ یہ ایک خوابوں کی بستی ہے جہاں ہر اس شخص کا خواب پورا ہوگا جو اپنے ذاتی گھر کی خواہش رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ رہائشی اسکیم ملک کے چاروںصوبوں میں تعمیر کی جائے گی جہاں ہر قسم کی معیاری تفریحی سہولیات بھی موجود ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں